ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بنٹوال : وزیر اعظم کے پروگرام میں رخنہ ڈالنے کے لئے بم دھماکے کا منصوبہ - این آئی اے نے مارا 4 مکانات پر چھاپہ

بنٹوال : وزیر اعظم کے پروگرام میں رخنہ ڈالنے کے لئے بم دھماکے کا منصوبہ - این آئی اے نے مارا 4 مکانات پر چھاپہ

Mon, 06 Mar 2023 12:23:12    S.O. News Service

بنٹوال، 6 / مارچ (ایس او نیوز) بہار کے پٹنہ میں وزیر اعظم نریندرا مودی کے پروگرام میں رخنہ ڈالنے کے مقصد سے مبینہ طور پر بم دھماکہ کرنے کا منصوبہ بنانے کے الزام میں نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی نے بنٹوال کے چار مکانات پر چھاپہ مارا ۔
    
ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق این آئی اے نے ننداور کے رہنے والے محمد سنان، اقبال ، سرپاز نواز اور نوفل کو نشانہ بناتے ہوئے ان کے گھروں پر چھاپہ ماری کی ہے ۔ ان لوگوں پر الزام ہے کہ انہوں نے وزیر اعظم کے پروگرام میں رخنہ ڈالنے کے لئے بم بلاسٹ کرنے کے منصوبے پر عمل پیرائی کے لئے مالی تعاون فراہم کیا تھا ۔ ان          تحقیقاتی ایجنسی کا خیال ہے کہ  ان ملزمین نے دہشت گردانہ حملوں کو انجام دینے کے لئے مختلف کھاتوں میں کروڑوں روپے کا فنڈ ٹرانسفر کیا ہے ۔ این آئی اے کی ٹیم  اس معاملہ کی مزید تحقیقات کر رہی ہے ۔ 


Share: